27 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھی تشویش لاحق ہوتی جا رہی ہے۔

پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھی تشویش لاحق ہوتی جا رہی ہے۔

کاغذات نامزدگی کے لیے 40گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن بڑی جماعتیں ابھی تک امیدواروں کے انتخاب میں تذبذب کا شکار ہیں۔ پارٹی ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر سے بڑے سیاستدانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ (ن) لیگ نے کہا ہے کہ امیدوار کاغذات جمع کرادیں، پارٹی ٹکٹ کے اعلان کا انتظار نہ کریں۔ ادھر پیپلزپارٹی اور قاف لیگ کے درمیان چار اضلاع میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مزید سیٹوں پر بھی ایڈجسٹمنٹ ہوجائے گی بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242